حاضر سروس بھارتی میجر نے خودکشی کرلی

حاضر سروس بھارتی میجر نے خودکشی کرلی
حاضر سروس بھارتی میجر نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اترپردیش (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئے دنوں بھارتی فوج میں کسی نہ کسی کی خودکشی کی اطلاع ملتی ہے اور اب کی بار بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس میجر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

’اگر آپ مفت پٹرول اور چینی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کریں‘ ایسا اعلان ہو گیا کہ جان کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج میں خودکشیوں کی رجحان میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر پربل پرتاپ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ریاست اترپردیش میں ایک حاضر سروس جے ایس بالی نامی میجر نے گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے ۔

پولیس کے مطابق 34 سالہ میجر سہارنپور میں واقع ایک ریماﺅنٹ ڈپو میں تعینات تھے اور اکیلے رہنے کے باعث ذہنی دباﺅکا شکار تھا اور اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کی۔