سعودی بادشاہ کے لیے 29کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا ، یہ رقم کون اور کیوں دے گا ؟ جان کر شاہ سلمان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

سعودی بادشاہ کے لیے 29کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا ، یہ رقم کون اور کیوں ...
سعودی بادشاہ کے لیے 29کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا ، یہ رقم کون اور کیوں دے گا ؟ جان کر شاہ سلمان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی شاہ سلمان کو سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز مل گیا جس پر انہیں10لاکھ درہم یعنی 29کروڑ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

”خلیج ٹائمز “ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو دبئی انٹرنیشنل ایوارڈ کے 21ویں ایڈیشن کیلئے سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز حاصل ہو گیا جس کا اعلان دبئی کے حکمران کے مشیر ابراہیم محمد نے کیا ۔

سعودی شاہ سلیمان کو یہ ایوارڈ گزشتہ 21سالوں کے دوران اسلام، مسلمانوں اور دنیا بھر میں قرآن کریم کی سربلندی اور خدمت کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کو انتھک جدوجہد اور شاندار خدمات کی باعث ان رہنماﺅں کی فہرست میں اول شمار کیا جاتا ہے جن پر اسلامی دنیا فخرکرتی ہے۔مشیر ابراہیم محمد کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلیمان کا انتخاب ان کی انتھک کاوشوں اور مسجد نبوی اور مدینہ منورہ میں ترقیاتی منصوبوں کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعتراف ہیں ۔

مزید خبریں :پانامہ کیس ،جے آئی ٹی کی جانب سے حمد بن جاثم کو آئندہ دو سے تین روز میں پیشی کیلئے طلب کئے جانے کا امکان ،قطری شہزادے کی پیشی کیلئے تیاریاں مکمل ،شہزادے کا سٹاف بھی لاہور پہنچ گیا

مزید : عرب دنیا