رمضان المبارک میں مسافروں کی کمی کے باعث بے نظیر ائیر پورٹ پر 16پروازیں منسوخ

رمضان المبارک میں مسافروں کی کمی کے باعث بے نظیر ائیر پورٹ پر 16پروازیں منسوخ
رمضان المبارک میں مسافروں کی کمی کے باعث بے نظیر ائیر پورٹ پر 16پروازیں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بے نظیر ائیر پورٹ پرمسافروں کی کمی کے باعث 16پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک مہینے میں مسافروں کی کمی کے باعث بے نظیر ائیر پورٹ پر16پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ان پروازوں میں لاہور ،کابل اور کوئٹہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں ،جبکہ دبئی جانے والی دو پروازیں اور راولپنڈی سے کراچی جانے والی 3پروازیں منسوخ ہوئیں ۔فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مسافروں کی کمی کے باعث پروازوں کو منسوخ کیا گیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ائیر پورٹ پر موجود مسافروں نے احتجاج بھی کیا ہے ۔

مزید خبریں :حاضر سروس بھارتی میجر نے خودکشی کرلی

مزید :

راولپنڈی -