جڑانوالہ : اغواکار گھر والوں کو نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی اٹھا کر لے گئے

جڑانوالہ : اغواکار گھر والوں کو نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی اٹھا کر لے گئے
جڑانوالہ : اغواکار گھر والوں کو نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی اٹھا کر لے گئے

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک)اغواءکار گھر والوں کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش ہوجانے پر جواں سالہ لڑکی کو اٹھا کر لے گئے۔ 2 معصوم بچوں سمیت 8 افراد کی بے ہوش ہوجانے سے حالت غیر، گاﺅں بھر میں سرام سیگی پھیل گئی۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاﺅں 236 گ ب کلیانوالہ میں مختار کے گھر میں آنے والے افراد شاہد، علی اور اس کے ساتھ خاتون اللہ معافی نے گھر میں موجودہ خاتون نسرین بی بی، ارم بی بی، بخش بی بی، مسرت بی بی، بچوں حیدر ، ارم وقاص، اسد علی ، مختارکونشہ آور چیز دے ڈالی ، جس سے گھر کے تمام ذیلی افراد بچوں سمیت بے ہوش ہو گئے اور اسی دوران ان کی بچ جانے والی جواں لڑکی علیشبہ دختر مختار کو زبردستی اغوا کر نے کے بعد اسے ساتھ لے کرنا معلوم مقام کی جانب لے گئے۔

بے ہوش ہو جانے والے افراد نے اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال پہنچا جہاں پر بچوں کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس تاحال مغوی بچی کو ابھی تک بازیاب نہ کروا سکی۔

معاشرے کے تضحیک آمیز رویے سے تنگ کراچی کی لڑکی نے جنس تبدیل کر لی

مزید : فیصل آباد