پاناما تحقیقات : جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا

پاناما تحقیقات : جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا
پاناما تحقیقات : جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ۔

آج نیوز کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا سمن جاری کردیا ہے ۔ پاناما پیپرز تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاءکی سربراہی میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈا ر کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ 2روز کے دوران کسی بھی وقت پیش ہو سکتے ہیں ۔ آج وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے موجود ہیں ۔ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں آج چوتھی پیشی ہے جبکہ حسن نواز کل اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں