عارفوالہ میں باپ سفاک بن گیا،بیوی سے جھگڑے پر تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

عارفوالہ میں باپ سفاک بن گیا،بیوی سے جھگڑے پر تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا
عارفوالہ میں باپ سفاک بن گیا،بیوی سے جھگڑے پر تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

  

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عارفوالہ میں باپ سفاک بن گیا اور بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی ہی تین بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے عارفوالہ میں احمد نامی ملزم نے بیوی سے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا جبکہ 9 سالہ بیٹا ذیشان گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔

’اگر آپ مفت پٹرول اور چینی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کریں‘ ایسا اعلان ہو گیا کہ جان کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

پولیس نے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا ہے اور قتل کی جانیوالی بچیوں کی عمریں 3 سال سے 11 سال کے درمیان ہے جن میں 11 سالہ زینب،6 سالہ زنیرہ اور 3 سالہ مریم شامل ہیں۔ملزم کی بیوی کے مطابق اس کا شوہر نشے کا عادی تھا اور ہر قسم کا نشہ کرتا تھا اور پیسے نہ دینے پر اسے اور بچوں پر زدوکوب کرتا تھا۔

مزید : پاکپتن