”دو لوگ باکسنگ کر رہے ہوں تو تیسرے کو انتظار کرنا چاہیے‘‘ پاناما معاملے پر پیپلز پارٹی کی خاموش کے سوال پر ڈاکٹر عاصم کا جواب

”دو لوگ باکسنگ کر رہے ہوں تو تیسرے کو انتظار کرنا چاہیے‘‘ پاناما معاملے پر ...
”دو لوگ باکسنگ کر رہے ہوں تو تیسرے کو انتظار کرنا چاہیے‘‘ پاناما معاملے پر پیپلز پارٹی کی خاموش کے سوال پر ڈاکٹر عاصم کا جواب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اربوں کی کرپشن میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے مطالبہ کیا ہے کہ جو سلوک ان کے ساتھ ہو ا ویسا ہی وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کے ساتھ ہونا چاہیے۔

آج نیو زکے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاناما جے آئی ٹی سے کچھ ثابت نہیں ہو گا ، پاناما معاملے پر پیپلزپارٹی کی خاموشی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جب دو لوگ باکسنگ کررہے ہوں تو تیسرے کو انتظار کرنا چاہئے،میرے حساب سے پاناما جے آئی ٹی سے کچھ ثابت نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جس شکایت پر کیس بنایا گیا اس میں میرا نام ہی نہیں تھا ، میرے خلاف کیس جھوٹی شکایات پر چل رہا ہے ، میرے خلاف جعلی ثبوت پیش کیے گئے اور اس کے باوجود میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔

مزید : کراچی