سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی کا موسم اچانک تبدیل ، رینجرز نے ہیٹ سٹروک مراکز قائم کردیے

سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی کا موسم اچانک تبدیل ، رینجرز نے ہیٹ سٹروک ...
سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی کا موسم اچانک تبدیل ، رینجرز نے ہیٹ سٹروک مراکز قائم کردیے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گرم ہوائیں چلنے سے کراچی کا موسم اچانک تبدیل ہو گیا ، رینجرز نے ممکنہ ہیٹ سٹروک کے خدشہ کے پیش نظر طبی مراکز قائم کر دیے ہیں ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندری ہوائیں کم ہونے اور شمال سے چلنے والی ہواﺅں نے کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کر دیا جہاں آج پارہ 40تک جانے کا امکان ہے ۔

ادھر رینجرز نے درجہ حرارت میں اضافے کے بعد مختلف علاقوں میں ہیٹ سٹروک مراکز قائم کر دیے ہیں جہاں مستند ڈاکٹرز اور دیگر عملہ موجود ہے ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاﺅن ، پاکستان چوک اور سائٹ ایریا میں ہیٹ سٹروک مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں ، واٹر ٹینکس ، ایئر کولرز اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ دیگر طبی عملہ بھی موجود ہے ۔

مزید : ماحولیات