تنسیخ نکاح دعویٰ کرنے کی سزا‘ کلہاڑی کے وار سے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں

تنسیخ نکاح دعویٰ کرنے کی سزا‘ کلہاڑی کے وار سے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں

پاکپتن(ویب ڈیسک) شوہر نے مبینہ طور پر تنسیخ نکاح کادعویٰ دائر کرنے کی رنجش پرخاتون کی ٹانگیں کاٹ دیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد یارکے علاقہ چک209ای بی میں تنسیخ نکاح کادعویٰ دائرکرنے کی رنجش پر شوہر نے بھائی اور برادر نسبتی سے مل کربیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ کراسے اپاہج بنادیا۔ پولیس نےشدید زخمی خاتون کودیہی مرکز صحت 209ای بی منتقل کرکےایس ایچ او کی مدعیت میں خاتون بسم اللہ کے شوہرلطیف دیور شفیق اور برادر نسبتی اسلم کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیاہے ۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ خاتون بسم اللہ شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرکے میکے میں مقیم تھی، اس کابھائی اسلم اسے شوہر کے گھر چھوڑ گیا توانہوں نے کلہاڑی کے وار کرکے دونوں گھنٹوں سے اس کی ٹانگیں کاٹ کراسے اپاہج کردیا ۔خاتون شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علا ج ہے۔ 

 

مزید : پاکپتن