”اللہ تعالیٰ بارش کروا دینا ورنہ پھر سے شرمندگی ہو گی “، بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی نے شہریوں کومیچ کے دوران بارش کی دعائیں کرنے پر مجبور کر دیا

”اللہ تعالیٰ بارش کروا دینا ورنہ پھر سے شرمندگی ہو گی “، بھارت کیخلاف قومی ...
”اللہ تعالیٰ بارش کروا دینا ورنہ پھر سے شرمندگی ہو گی “، بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی نے شہریوں کومیچ کے دوران بارش کی دعائیں کرنے پر مجبور کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے میچ میں بارش کے بعد شہری پاک بھارت میچ کے دوران بھی بارش کی دعائیں کرنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند سالوں سے پاکستان کی بھارت کے خلاف مایوس کن کارکردگی نے شہریوں کو دعائیں کرنے پر مجبور کردیا ۔ پاکستان کی کارکردگی سے مایوس ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ صرف دعاﺅں سے ہی جیت سکتے ہیں ۔
ایک صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اللہ تعالیٰ بارش کروا دینا ورنہ پھر سے شرمندگی ہو جانی ہے“۔
ملک حیدر خلیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ”یا اللہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش ہو جائے “۔

عائشہ نامی کرکٹ فین کا کہنا ہے کہ ہمیں سحری اور افطاری میں پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے دعا کرنی چاہیے ۔
یاد رہے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

مزید :

کھیل -