داڑھی نہ منڈانے پر بیوی نے شوہرکا چہرہ جھلسا دیا

داڑھی نہ منڈانے پر بیوی نے شوہرکا چہرہ جھلسا دیا
داڑھی نہ منڈانے پر بیوی نے شوہرکا چہرہ جھلسا دیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں داڑھی نہ منڈانے پر بیوی نے اپنے شوہر پر ابلتا پانی ڈال کر شدید زخمی کردیا۔ واقعہ گزشتہ روز علی گڑھ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق بتیس سالہ سلمان خان اور اس کی بیوی نغمہ کے درمیان داڑھی کے مسئلے پر تنازع چلتا رہتا تھا۔سلمان نے داڑھی کو اپنے عقیدے کا حصہ اور سنت رسول کہہ کر منڈوانے سے انکار کر دیا تھا۔جوڑے کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔سلمان کے مطابق بیوی اس سے مطالبہ کرتی تھی کہ وہ داڑھی منڈائے اور کرتہ پائجامہ کی جگہ پینٹ شرٹ پہنا کرے۔کل نغمہ نے اس پر ابلتا ہوا پانی ڈاکر اس کے چہرے کو سخت زخمی کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی