بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی،ہلاکتیں

بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی،ہلاکتیں
بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی،ہلاکتیں

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قاضی گند کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکارزخمی ہوئے۔

شادی کی تقریب میں دلہن لہنگے کی بجائے نیکر پہن کر آگئی،ایسا کیوں کیا اور پھر انٹرنیٹ صارفین نے اسکا کیا حال کیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

بھارتی فوجی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے تقریباً 11 بجکر 15 منٹ پر قافلے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔فوجی آفیسر نے بتایا کہ حملے میں 6اہلکار زخمی ہوگئے ،انہوں نے مزید کہا کہ ”زخمی اہلکاروں کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ چار زخمی زیر علاج ہیں“۔

حملے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پولیس ،پیراملٹری اور بھارتی فوج کی جانب سے جوائنٹ کومبنگ اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پاک، بھارت ٹاکرے پر شاہد آفریدی نے ایسی بات کہہ دی جو آپ کبھی نہ سننا چاہیں گے، شائقین کرکٹ کا سارا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

بھارتی فوج پر حملے کے بعد سرینگر جموں نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔تاہم ایک سینئر پولیس آفیسر کی جانب سے کہا گیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ حملہ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کی جانب سے کیا گیا ہو۔پولیس آفیسر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ”لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین دونوں جماعتیں کشمیر میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ہوسکتا ہے ان کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا ہو اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے“۔

”حکومت بکری کو ۔۔۔“ گائے کو ’ماں‘ کہنے والے بھارتیوں نے بکری کیساتھ بھی اپنا رشتہ بتا دیا، بھارتی سیاستدان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہنسی سے آپ کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگیں گے،خبرپڑھنے کیلئے کلک کریں

مزید : بین الاقوامی