بلوچستان بھر کے طلبہ کا ”ڈرگ ٹیسٹ“ کرانے کا حکم

بلوچستان بھر کے طلبہ کا ”ڈرگ ٹیسٹ“ کرانے کا حکم
بلوچستان بھر کے طلبہ کا ”ڈرگ ٹیسٹ“ کرانے کا حکم

  

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے یہ حکم صوبے کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر دیا۔عدالت نے سیکرٹری تعلیم سکولز اور سیکرٹری کالجز کو حکم دیا کہ وہ مرحلہ وار طلباوطالبات کے ڈرگ ٹیسٹ کرائیں اور اگر کوئی طالب علم نشے کا شکار پایا جائے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات انتہائی شرمناک ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے طلبا منشیات کی لعنت کا شکار ہورہے ہیں۔

مزید : کوئٹہ