نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج اور کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج اور کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے ...
نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج اور کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر اور نون لیگی رہنما نہال ہاشمی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے اور کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

شادی کی تقریب میں دلہن لہنگے کی بجائے نیکر پہن کر آگئی،ایسا کیوں کیا اور پھر انٹرنیٹ صارفین نے اسکا کیا حال کیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر کارروائی کے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے خلاف پرچہ درج کرنے کا معاملہ سندھ حکومت کا ہے جبکہ سابق لیگی رہنما کیخلاف 505,228 اور 168 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

”پلیز، میری یہ تصویریں ڈیلیٹ کر دو۔۔۔“ فوٹوگرافرز نے ہوٹل میں کترینہ کیف کی ایسی حالت میں تصاو یر اتار لیں کہ اداکارہ کو عزت بچانے کے لالے پڑ گئے، فوراً منتیں شروع کر دیں،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

ان دفعات میں دفعہ 505 کے تحت سزا 7 سال اور 228 کے تحت سزا 2 سال ہے جبکہ شامل کی گئی دفعات سرکاری ملازم کو دھمکانے سے متعلق ہیں اور دفعات عدالتی کارروائی کے دوران انکوائری افسر کو ہراساں کرنے سے بھی متعلق ہیں۔

یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو متنازعہ بیان کے بعد پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا اور ان سے سینیٹر کی نشست سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔

مزید : قومی