بنگلہ دیش کیخلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنانے والے فہیم اشرف کو بھارت کیخلاف کھلانے کا فیصلہ کر لیا ہے: مکی آرتھر

بنگلہ دیش کیخلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنانے والے فہیم اشرف کو بھارت کیخلاف ...
بنگلہ دیش کیخلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنانے والے فہیم اشرف کو بھارت کیخلاف کھلانے کا فیصلہ کر لیا ہے: مکی آرتھر

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں فہیم اشرف کو موقع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کیخلاف میچ کیلئے کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے؟ حتمی نام سامنے آ گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اب تک  ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو سے محروم فہیم اشرف نے بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں انتہائی عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستان کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

برمنگھم میں پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کیا ہے اور فہیم اشرف کو بھی کھلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کیخلاف میچ سے قبل ہی قومی کھلاڑیوں پر ”قیامت ٹوٹ“ پڑی، شاہینوں نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ میچ سے پہلے ایسا بھی ہو جائے گا، دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچ میں ٹیم نے اچھا کھیلاتھا اور بھارت کے خلاف بڑے میچ کیلئے بھی بالکل تیا رہیں، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کریں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں