افغان سینیٹر کے بیٹے کی نماز جنازہ میں تین دھماکے ،20افراد جاں بحق ،83 زخمی،عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے

افغان سینیٹر کے بیٹے کی نماز جنازہ میں تین دھماکے ،20افراد جاں بحق ،83 ...
افغان سینیٹر کے بیٹے کی نماز جنازہ میں تین دھماکے ،20افراد جاں بحق ،83 زخمی،عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینیٹر کے بیٹے کے جنازے میں تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث اب تک 20افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 83 سے زائد زخمی ہیں تاہم ان خوفناک دھماکوں میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے خیر خانہ میں سینیٹر کے بیٹے سالم عزت یار کے جنازے میں تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ جنازے میں چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے تاہم چیف ایگزیکٹیو ان دھماکوں میں محفوظ رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کابل میں سیکڑوں افراد نے بدھ کو ہونے والے ٹرک بم دھماکے کے تناظر میں صدر اشرف غنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے والے احتجاجیوں کو منشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سینیٹر کا بیٹا سالم عزت یار بھی شامل تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں