جنسی مسائل پر بننے والے متنازعہ ترین ٹی وی ڈرامے نے دنیا میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

جنسی مسائل پر بننے والے متنازعہ ترین ٹی وی ڈرامے نے دنیا میں مقبولیت کے تمام ...
جنسی مسائل پر بننے والے متنازعہ ترین ٹی وی ڈرامے نے دنیا میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے ٹی وی چینلوں پر ایک سے بڑھ کر ایک دلچسپ پروگرام نشر کیا جاتا ہے لیکن بھارتی ٹی وی دور درشن پر چلنے والے ایک ٹی وی ڈرامے میں کچھ ایسی چیزیں دکھائی جا رہی ہیں کہ دنیا بھر میں اس کے ناظرین کی تعداد40 کروڑ سے بھی بڑھ گئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس ٹی وی ڈرامے کا نام ”میں کچھ بھی کرسکتی ہوں“ ہے، جس میں اسقاط حمل اور خود لذتی سمیت متعدد جنسی معاملات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس ٹی وی ڈرامے کی مختلف اقساط میں گھریلو تشدد، خواتین پر تیزاب سے حملے، کم عمری کی شادیوں اور خواتین کے مخصوص ایام جیسے موضوعات کو بھی چھیڑا گیا ہے۔

مردانہ طاقت سے چلنے والا پہلا ہوائی جہاز
رپورٹ کے مطابق یہ ٹی وی پروگرام ایک نوجوان خاتون ڈاکٹرکی کہانی پرمشتمل ہے جو اپنی ملازمت چھوڑ کر اپنے گاﺅں میں کام کرنے چلی جاتی ہے۔ سنیہا متھر نامی اس خاتون ڈاکٹر کی زندگی کے واقعات کی عکاسی کرتی یہ کہانی دراصل بھارت کے قدامت پسند طبقات کی سچی کہانیوں پر مشتمل ہے۔
ایک قسط میں ڈاکٹر سنیہا کی بہن کو زبردستی اسقاط حمل پر مجبور کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوجاتی ہے، جبکہ ایک اور قسط میں اس کی دوسری بہن کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جاتا ہے کیونکہ اسے فٹ بال کھیلنے کا شوق تھا۔ ٹی وی پروگرام میں نوعمر افراد کے جنسی مسائل کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جن میں صنف مخالف کے ساتھ تعلقات اور خود لذتی جیسے موضوع بھی شامل ہیں۔


اس ٹی وی ڈرامے کا آغاز 2014ءمیں ہوا اور اب تک 170 اقساط پر مشتمل دو سیزن مکمل ہوچکے ہیں۔ دوردرشن کا کہنا ہے کہ اس ٹی وی پروگرام کو اب 50 سے زائد ممالک میں 40 کروڑ سے زائد ناظرین دیکھ رہے ہیں۔ اس ٹی وی پروگرام کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے 14زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکاہے جبکہ انٹرنیٹ پر نشر کرنے کے علاوہ اسے 240ریڈیو چینلز پر بھی نشر کیا جارہا ہے۔ جلد ہی اس کے تیسرے سیزن کا بھی آغاز ہونے والا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -