بھارت کے علاوہ وہ ملک جس کا وزیراعظم بھارتی شخص کو منتخب کرلیا گیا

بھارت کے علاوہ وہ ملک جس کا وزیراعظم بھارتی شخص کو منتخب کرلیا گیا
بھارت کے علاوہ وہ ملک جس کا وزیراعظم بھارتی شخص کو منتخب کرلیا گیا

  

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے علاوہ بھی ایک ملک میں بھارتی شخص کو وزیراعظم منتخب کر لیا گیا ہے اور یہ نارتھ اٹلانٹک میں واقع جزیرے پر قائم ملک آئرلینڈ ہے جہاں کا اگلا وزیراعظم لیو ورادکر (Leo Varadkar)نامی بھارتی نژاد شخص کو منتخب کیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لیوورادکر کے منتخب ہونے کے ساتھ ہی آئرلینڈ میں کئی ریکارڈ بھی قائم ہوئے ہیں، جیسا کہ لیو آئرلینڈ کی تاریخ کے کم عمر ترین وزیراعظم ہوں گے ۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلے بھارتی نژاد وزیراعظم ہوں گے اور یہ کیتھولک ملک آئرلینڈ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اعلانیہ طور پر ہم جنس پرست ہیں۔

مانچسٹر میں بم دھماکہ کرنے والے سلمان عابدی کا جنازہ پڑھانے کیلئے علاقے کی مسجد سے کہا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا اور اب اس کی لاش کہا ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق 38سالہ لیو ورادکر اس سے قبل سوشل پروٹیکشن منسٹر بھی رہ چکے ہیں اور اب وہ خاتون وزیراعظم اینڈا کینی کے جانشین منتخب کیے گئے ہیں جو ان کی مدت ختم ہونے کے بعد آئرلینڈ کے وزیراعظم بن جائیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے دوتہائی حمایت حاصل کرنے کے بعد لیو کا کہنا تھا کہ ”اگرمیری عمراور میرے جیسے بیک گراﺅنڈکا حامل شخص ہمارے اس ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو یہ اس ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے پیغام ہے کہ وہ اس ملک میں کسی بھی عہدے کی خواہش کر سکتے ہیں۔خواہ ان کے ماں باپ کسی بھی ملک سے ہجرت کرکے یہاں آئے ہوں۔“

واضح رہے کہ لیو کے والد اشوک پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ ممبئی میں پیدا ہوئے اور پھر انگلینڈ چلے گئے۔ وہاں ان کی ملاقات ایک آئرش نرس مریم سے ہوئی جس سے انہوں نے 1970ءمیں شادی کر لی اور آئرلینڈ منتقل ہو گئے۔ لیوورادکر 13 جون کو باقاعدہ طور پر آئر لینڈ کی وزارت عظمیٰ کے  عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

مزید : بین الاقوامی