پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ناز شاہ جنہیں گزشتہ برس لیبر پارٹی نے یہودیوں کے خلاف گفتگو پر معطل کردیا تھا، سزا کے بعد انہوں نے سبق سیکھ لیا، اسرائیل کے دفاع کیلئے اب ایساکام کردیا کہ جان کر یہودی خود بھی دنگ رہ جائیں

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ناز شاہ جنہیں گزشتہ برس لیبر پارٹی نے ...
پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ناز شاہ جنہیں گزشتہ برس لیبر پارٹی نے یہودیوں کے خلاف گفتگو پر معطل کردیا تھا، سزا کے بعد انہوں نے سبق سیکھ لیا، اسرائیل کے دفاع کیلئے اب ایساکام کردیا کہ جان کر یہودی خود بھی دنگ رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سیاست دان ناز شاہ کو لیبر پارٹی نے گزشتہ سال یہودیوں کے خلاف گفتگو کرنے پر معطل کر دیا تھا۔ اب انہوں نے اس سزا سے سبق سیکھ لیا ہے اور اسرائیل کے دفاع میں ایسا کام کر دیا ہے کہ جان کر یہودی خود بھی ششدر رہ جائیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ناز شاہ 8جون کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ بریڈفورڈ میں اپنے حلقے میں مہم چلا رہی ہیں۔ اب کی بار وہ اپنی مہم میں اسرائیل کے حق میں بول رہی ہیں۔

داعش نے غصے میں آکر اپنے ہی 9 کارکنوں کو مار ڈالا کیونکہ۔۔۔
وہ اس مہم میں اپنے اس یقین کا پرچار کر رہی ہیں کہ ”بطور مملکت اسرائیل کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔“یہودی لیبر موومنٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”ناز شاہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صہیونی مخالفوں کے خلاف ہماری غیرمتزلزل اور اٹل اتحادی ہیں۔“رپورٹ کے مطابق ناز شاہ کو اسرائیل کی اس قدر حمایت پر شدید ردعمل کا بھی سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں جب وہ اپنے حلقے میں گئیں تو کوئی لوگوں نے انہیں دیکھ کر یہودی، یہودی کے نعرے لگانے شروع کر دیئے تھے۔

مزید :

برطانیہ -