اعلیٰ ترین سطح پر ججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمناک ہیں:فوادچودھری

اعلیٰ ترین سطح پر ججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمناک ...
اعلیٰ ترین سطح پر ججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمناک ہیں:فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی آئی پی)تر جمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہاہے کہ اعلی ترین سطح پر ججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمنا ک ہیں ،جے آئی ٹی کے باہر حکومتی جماعت کی ہلڑ بازی قابل مذمت ہے۔وزیر اعظم کی ایما پر ججز اور جے آئی ٹی کیخلاف انتہائی متنازعہ زبان اور لہجہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

کیا شیریں مزاری کی بیٹی بھی مان گئی؟ حیران کن خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر شریف خاندان کوئی احسان نہیں کررہا،یہ لوگ اگر جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے تو جیل جاتے۔انہوں نے کہا کہ تمام آئینی، جمہوری اور اخلاقی اقدار ایک جانب رکھ کر حکومت "مافیا" کا روپ دھار چکی ہے ۔اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججز فون ٹیپ کئے جارہے ہیں اور انکے بچوں پر زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اگر شریف خاندان کو اپنی معصومیت کا یقین ہے تو طوفان بدتمیزی کیوں برپا کئے ہوئے ہے ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ ان کاوزیر اعظم بدترین چوری میں ملوث ہے ۔بچوں کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقصد وزیر اعظم کیلئے جے آئی ٹی سے رعایت حاصل کرنا ہے ۔فرار کا کوئی حربہ کارگر ہوگا نہ ہی جواب طلبی سے استثنیٰ ملے گاجبکہ قوم بہت جلد "گارڈفادر" کو پہلے "کٹہرے" اور پھر "کوٹھری" میں دیکھے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -