سول لائنز میں ریلوے اراضی پر قائم سکول پر بلڈوزر چلا دیاگیا، لیگی ایم این اے بس سٹینڈ بنانا چاہتے ہیں، پرنسپل کا الزام

سول لائنز میں ریلوے اراضی پر قائم سکول پر بلڈوزر چلا دیاگیا، لیگی ایم این اے ...
سول لائنز میں ریلوے اراضی پر قائم سکول پر بلڈوزر چلا دیاگیا، لیگی ایم این اے بس سٹینڈ بنانا چاہتے ہیں، پرنسپل کا الزام

  

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران حکام نے ریلوے کی زمین پر قائم سکول کی بلڈنگ پر بلڈوزر چلا دیے۔ سکول پرنسپل نے الزام عائد کیا ہے کہ لیگی ایم این اے سکول گرا کر یہاں بس سٹینڈ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سول لائنز میں ریلوے اراضی پر قائم سکول پر بلڈوزر چلا دیاگیا، انتظامیہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دورا ن سکول کا فرنیچر باہر نکال کر کمرے مسمار کردیے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مالکان نے اراضی زراعت کیلئے لیز پر لی جس کا کرایہ بھی نہیں دیاگیا جس کی وجہ سے عمارت بلڈوز کی گئی ۔

دوسری جانب سکول پرنسپل نے کہا ہے کہ لیز کے 2 سال باقی ہیں جبکہ 2017 تک کرایہ پہلے ہی ادا کیا جاچکا ہے ۔ پرنسپل نے الزام عائد کیا کہ لیگی ایم این اے سکول کی جگہ پر بس سٹینڈ بنانا چاہتے ہیں اسی لیے سکول کو گرایا گیا ہے۔

مزید : جھنگ