پاکستان کو بھارت سے کامیابی پر دو اور انڈیا کو ایک پوائنٹ ملے گا

پاکستان کو بھارت سے کامیابی پر دو اور انڈیا کو ایک پوائنٹ ملے گا

برمنگھم(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں آج کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کومیچ جیتنے پر 2جبکہ بھارت کو 1پوائنٹ ملے گا،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج برمنگھم کے مقام پر ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔اس میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوپوائنٹس جبکہ بھارت ایک پوائنٹ حاصل کرسکتاہے۔پاکستان ٹیم اگرچہ دو پوائنٹس حاصل کرکے بھی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور آٹھویں نمبرپر ہی رہے گی تاہم اس صورت ا±س کا اگلے درجے پر موجود بنگلہ دیش اور سری لنکا سے فاصلہ صرف دو پوائنٹس باقی رہ جائے گا۔دوسری جانب ، فتح کی صورت میں ملنے والا محض ایک پوائنٹ بھی بھارت کوآسٹریلیاکی جگہ عالمی نمبر2 ٹیم بنانے کیلئے کافی ہوگا۔

مزید : کھیل