ہماری جماعت علاقائی نہیں ، پاکستان محب وطن پارٹی ہے:مصطفی کمال

ہماری جماعت علاقائی نہیں ، پاکستان محب وطن پارٹی ہے:مصطفی کمال
ہماری جماعت علاقائی نہیں ، پاکستان محب وطن پارٹی ہے:مصطفی کمال

  

کو ئٹہ(آن لائن )پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاک سرزمین پارٹی ایک علاقائی پارٹی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے محب وطن عوام کی پارٹی ہے،یہ تاثرغلط ہے کہ ہماری جماعت صرف مہاجروقوم کی نمائندہ جماعت ہے۔

اعلیٰ ترین سطح پر ججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمناک ہیں:فوادچودھری

تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کاملاقات کیلئے آنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم صرف کراچی یاسند کی بات نہیں کرتے بلکہ ہم بلوچستان،پنجاب اور کے پی کے کی بھی بات کرتے ہیں،ہمارا مقصد ملک میں رہنے والے مظلوم عوام کوبنیادی حقوق دینے کہ بات ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے پاک سرزمین پارٹی کے امیدوارکامیاب ہونگے۔ہم چاہتے ہیں کہ اقتدارنچلی سطح تک منتقل کیاجائے جسکے بعد عوام کوبنیادی سہولیات فراہم ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت نے عوام سے بنیادی سہولیات چھین لی ہیں،انشااللہ سندھ میں پی پی کوشکست دینگے۔

مزید : کوئٹہ