بلوچستان کے تاجروں اورشہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی,ٹیکس دہندگان کی آسانی کیلئے گوادر میں بھی دفاترکھولنے کافیصلہ کر لیا:چیئرمین ایف بی آر

بلوچستان کے تاجروں اورشہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ...
بلوچستان کے تاجروں اورشہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی,ٹیکس دہندگان کی آسانی کیلئے گوادر میں بھی دفاترکھولنے کافیصلہ کر لیا:چیئرمین ایف بی آر

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد ارشاد اخوندزادہ نے کہاہے کہ ٹیکس دہندگان کی آسانی کیلئے گوادر اور حب میں بھی دفاترکھولنے کافیصلہ کیاگیاہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو دشواری کاسامنا نہ نہ کرناپڑے ،بلوچستان کے تاجروں اورشہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،پاک چائنا اقتصادی راہداری سے ترقی کا قافلہ بلوچستان سے گزرے گا،بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے

کوئٹہ میں ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹرمحمد ارشاد اخوندزادہ نے کہاکہ بلوچستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے ،پاک چائنا اقتصادی راہداری سے ترقی کا قافلہ بلوچستان سے گزرے گاجس میں ہم سب کا حصہ ہوگا ،ایف بی آرنے سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے ،بلوچستان کے ضلع گوادر اور حب میں ایف بی آر کے دفاتر کھولے جارہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسر کاعہدہ بھی تخلیق کیا گیاہے ،بلوچستان کے تاجروں اورشہریوں کو ناجائز طریقے سے تنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ میرا خصوصی رشتہ ہے ،صوبے کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقات کرکے اپنا بھرپورکرداراداکروں گا ،بلوچستان میں ایماندار کلکٹر تعینات ہے جس کی مثال میں ہر جگہ دیتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ  ریونیو میں اضافے سے روزگار ،معاشی ترقی ،تعلیم اور صحت کے مواقع بڑھیں گے جس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے قیام سے خوشحالی اور ترقی اور روزگارکے مواقعوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : کوئٹہ