یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیاں جھڑپیں،27شہری جاں بحق

یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیاں جھڑپیں،27شہری جاں بحق
یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیاں جھڑپیں،27شہری جاں بحق

  

عدن (ڈیلی پاکستان آن لائن )یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران 27شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ17خوثی باغی بھی ان جھڑپوں میں مارے گئے۔

تیج بہادر کی ویڈیو پاکستانی ویب سائٹس نے سوشل میڈیا پر وائرل کی: بھارتی انٹیلی جنس

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے کنٹرول میں موجود یمن کے صوبے تعز میں سرکاری فورسزاور حوثی باغیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران 27شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدارتی محل کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں سرکاری فورسز کے8جوان جبکہ17حوثی باغی بھی مارے گئے۔واضح رہے کہ یمن میں جاری حالیہ جنگ میں اب تک 8ہزار لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی