لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی2افراد شہید 6زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی2افراد شہید 6زخمی
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی2افراد شہید 6زخمی

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈہول سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں 02افراد شہید جبکہ 04خواتین سمیت 06افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکا کو96رنز سے شکست دے دی

ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز کے مطابق منڈہول سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے02افراد شہید جبکہ06زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں عذار احمد ولد محمد رشیدساکنہ ککوٹہ تحصیل ہجیرہ اور سردار فضل احمد ولد محمد سید اخان ساکنہ چک درہ شیر خان تحصیل ہجیرہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں ملک محمد جمیل ولد محمد سید ساکنہ بٹل تحصیل ہجیرہ، محمد سفیر ولد قاضی مقبول ساکنہ لچھیال تحصیل ہجیرہ، جبین محبوب دختر محبوب ساکنہ لچھیال تحصیل ہجیرہ ،فاریہ کبیر دختر کبیر حسین شاہ ساکنہ بٹل تحصیل ہجیرہ ، نسرین اختر دختر مستری منظور حسین ساکنہ منڈہول تحصیل ہجیرہ اور طیبہ حنیف دخترمحمد حنیف خان ساکنہ رکڑ تحصیل ہجیرہ شامل ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضلع پونچھ منڈہول سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع پونچھ کے منڈہول سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کا ہرممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں