بجلی بحران سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ،2018میں روشن پاکستان کا تحفہ دے کر جاﺅں گا: وزیر اعظم

بجلی بحران سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ،2018میں روشن پاکستان کا تحفہ دے ...
بجلی بحران سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ،2018میں روشن پاکستان کا تحفہ دے کر جاﺅں گا: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ بجلی کا بحران سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے، 2018ءمیں عوام کو روشن پاکستان کا تحفہ دے کر جاﺅں گا۔
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ بجلی کی پیدوار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 19ہزار 248میگا واٹ ریکارڈ پیداوار پر وزارت پانی و بجلی کو شاباش دی ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے دن رات کام جاری ہے ، بہت جلد بجلی کے بحران پر قابو پالیں گے اور انشاءاللہ2018ءمیں قوم کو روشن اور لوڈشیڈنگ فری پاکستان کا تحفہ دے کر جاﺅں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -