یورپ جانے کی خواہش، سپین نے170غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

یورپ جانے کی خواہش، سپین نے170غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا
یورپ جانے کی خواہش، سپین نے170غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

  

میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپین کی بحریہ فورس نے یورپ جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کی4کشتیوں کو قبضے میں لے کر1سو70افراد کو گرفتار کیا، ہسپانوی بحریہ نے یہ کارروائی بحیرہ روم میں کی۔

بجلی بحران سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ،2018میں روشن پاکستان کا تحفہ دے کر جاﺅں گا: وزیر اعظم

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپین کی بحریہ نے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی 4کشتیوں کو قبضے میں لے لیا، کشتیوں سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے170افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہسپانوی کوسٹ گارڈ ز کے مطابق جنوری سے اب تک 45سو افراد بحیرہ روم عبور کرکے سپین پہنچے ہیں جنہیں گرفتار کرکے ان کے ممالک میں واپس بھجوایا جا چکا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی