عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،اپنی سیاست کو بچانے کی خاطر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی :فردوس عاشق اعوان

عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،اپنی سیاست کو بچانے کی خاطر تحریک انصاف ...
عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،اپنی سیاست کو بچانے کی خاطر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی :فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے جبکہ میں نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

بجلی بحران سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ،2018میں روشن پاکستان کا تحفہ دے کر جاﺅں گا: وزیر اعظم

نجی ٹی وی جیو نیو ز کے پروگرام’’نیاپاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کلچر میں مفاہمت کی سیاست نہیں بلکہ دما دم مست قلندر ہوتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مفاہمت کی سیاست کی اور ن لیگ کے ساتھ مل گئی ، جس وجہ سے میں نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کی سیاست ہی نہیں بلکہ اپنی سیاست بھی بچانی ہوتی ہے ۔ جہاں جہاں سے موقع ملے گا ن لیگ کا راستہ روکیں گے۔ میں اکیلی ن لیگ کا راستہ روک نہیں سکتی تھی اس لیے تحریک انصاف میں شامل ہو ئی تا کہ ن لیگ کا راستہ روک سکوں ، تحریک انصاف نے اسی معاشرے سے بہتر لوگ تلاش کرنے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد