سری لنکا اور جنوبی افریقہ آج پنجہ آزمائی کیلئے میدان میں اتریں گے
لندن(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 ءکا تیسرا میچ گروپ بی میں شامل جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آج اوول میں کھیلا جائے گا جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اے بی ڈی ویلئر ز سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کی ٹیم اینجیلو میتھوز کی قیادت میں میدان میں اترے گی دونوں ٹیموں کو ایونٹ کی کامیابی کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے دونوں ٹیمیں اب تک 1998 ءسے 2009 ءتک تین مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دو میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اس طرح افریقن ٹیم کی جیت کا تناسب 66.66 بنتا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2013 ءمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل رہاجس میں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے اسی گراﺅنڈ میں ہوا تھا جس میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں فرحان بہرالدین، پال ڈمنی ، عمران طاہر ، ڈیوڈ ملر، کرس مورس ، فلینگوز، رباڈا، ہاشم آملہ ،فارڈی پیسس ، کیسو مہاراج مورنی مورکل ، پارنل اور پریٹورس شامل ہیں جبکہ اگر بات کی جائے سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تو اس میں چند یمال ، کیپوگورا ، لکمال ، کوسل مینڈس ، تشارا پریرا، سرداکان، تھرنگلا، ڈیکویل، کلاسیکرا، لیستھ ملینگا،کوسل پریرا اور پراسنا شامل ہیں۔