TCS کا انٹر نیشنل گیٹ وے کی سہولت کا آغاز

TCS کا انٹر نیشنل گیٹ وے کی سہولت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) پاکستان کی سب سے معروف کوریئر، لاجسٹکس اور ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے والی ٹی سی ایس ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کراچی میں ایک بین الاقوامی گیٹ وے کی سہولت کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی حال ہی میں UPS (NYSE:UPS) کی سروسز کی پاکستان میں فراہمی کی ایک مجاز کمپنی مقرر ہوئی ہے۔ ٹی سی ایس پاکستان میں اپنی بین الاقوامی ایکسپریس کی صلاحیتو ں کوبڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کررہی ہے۔ نیا گیٹ وے UPS کے عالمی مربوط نیٹ ورک سے منسلک ہے ، جس سے ٹی سی ایس کو شپمنٹس کی درآمد اور برآمد میں مدد ملتی ہے۔ ٹی سی ایس ہولڈنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین، خالد اعوان نے UPS کے ایک وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹنر شپ دونوں مارکیٹ لیڈرزکے درمیان ایک صحتمند رشتہ ہے۔انہوں نے کہا :’’دونوں اداروں کی اقدار اور خدمت کی ثقافت ایک جیسی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ پوائنٹ A سے پوائنٹ B تک کسی چیز کی فراہمی نسبتاً آسان ہے مگر سروس کے معیار کا فرق ہے۔ UPS سے شراکت میرے لئے فخر کی بات ہے،مجھے اس بات پر پختہ یقین ہے کہ یہ ایک قدرتی اتحاد ہے، اور دونوں اداروں کی مدد کرے گا۔دونوں اداروں کو اپنے صارفین کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی ، کیونکہ ہماری اپنی ترقی اسی میں مضمر ہے۔‘‘انٹر نیشنل گیٹ وے کے افتتاح کے موقع پر دونوں کمپنیوں کے قائدین کی ٹیمیں موجود تھیں جن میں پریزیڈنٹ UPS انٹرنیشنل ، جم باربر، پریزیڈنٹ گروتھ اینڈ ایمرجنگ مارکیٹس، مارک ویل، پریزیڈنٹ برائے برّصغیر، مشرق وسطیٰ اور افریقہISMEA ،جان فرانسوا کونڈ مین اور ٹی سی ایس کے صدر اور سی ای او، ایم اے منان موجود تھے۔