پولیس اور رینجرز کا حیدر آباد کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 سے زائد مشتبہ افرادگرفتار
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز کا شہر کے مختلف ہوٹلوں ،گیسٹ ہاؤسز اور کچی آبادی کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حیدرآباد پولیس اور رینجرز نے شہر میں واقع ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز مسافر خانوں سمیت مہران آئل مل کے قریب ریلوے ٹریک اور کچی آبادی اور حسین آباد پارک، دریا بند کی پٹی اور کچی آبادی دیگر علاقوں میں آپریشن کیا، اس دوران ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرے ہوئے مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چیک کی گئیں، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے 18 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔