بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ اور دیگر تین بیٹے اپنی جان پر کھیل گئے، افسوسناک خبرآگئی

بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ اور دیگر تین بیٹے اپنی جان پر کھیل گئے، ...
بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ اور دیگر تین بیٹے اپنی جان پر کھیل گئے، افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(ویب ڈیسک) گاؤں سورگل میں کنویں میں گرنے والے بیٹے کو بچانے کے لیے باپ اور 3 بیٹوں نے موت کو گلے لگالیا۔

مقامی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ذوالفیاض بنگش کے مطابق گاؤں سورگل کے رہائشی انارگل کا چھوٹا بیٹا کنویں میں گرگیا جسے بچانے کے لیے باپ نے کنویں میں چھلانگ لگادی، باپ اور بھائی کو بچانے کے لیے دیگر 3 بیٹے بھی کود گئے۔

مقامی لوگوں نے ڈھائی گھنٹے کی کوشش سے باپ اور 3 بیٹوں کو کنویں سے نکال کر تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں باپ انارگل اور اس کے 3 بیٹے جاوید، نوید اور اجمعین دم توڑ گئے جب کہ ایک بیٹے کا علاج جاری ہے۔