بروقت، آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے :نگران وزیراعظم اپنے آبائی گھر پہنچ گئے ، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی بھی کی

بروقت، آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے :نگران ...
بروقت، آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے :نگران وزیراعظم اپنے آبائی گھر پہنچ گئے ، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی بھی کی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اپنے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں مقامی انتظامیہ نے ان استقبال کیا،ناصرالملک سے ملاقات میں علاقہ عمائدین نے انہیں نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا تھا کہ وہ آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت 25 جولائی کو ہی ہوں گے کیونکہ انہیں ایسی کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی جو انتخابات میں تاخیر کا باعث ہوسکتی ہے، وہ آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک بھر میں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں بھر پور تعاون کرے گی۔نگران وزیر اعظم  نے کہا کہ سوات کے امن پسند عوام نے ماضی میں بہت سی مشکلات برداشت کیں اور قیام امن کیلئے ان گنت قربانیاں بھی دی ہیں،اُنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی صحافیوں کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر  مقامی صحافیوں نے نگران وزیراعظم سے سوات جی ٹی روڈ کی خستہ حالی اور لوڈ شیڈنگ سمیت علاقہ کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر  نگران وزیراعظم نے کہا کہ انکا تعلق اسی علاقہ سے ہے اور وہ عوامی مسائل سے آگاہ ہیں اور اپنے آئینی اختیارات کے اندر رہتے ہوئے مسائل حل کرائیں گے ۔اس سے قبل اپنے آبائی علاقہ میں آنے پر مقامی انتظامیہ  کمشنر مالاکنڈ ظہری الاسلام ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان اور معززین علاقہ نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر وہ مقامی قبرستان اپنے والد کی قبر پر گئے اور ان کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی  جبکہ جسٹس (ر)ناصر الملک سے مقامی عمائدین نے ملاقات کی اور انہیں نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د بھی دی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات