جرمن سفیر نے ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھو کر پاکستانیوں کو آبی بحران کا احساس دلادیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے پاکستانیوں کو احساس دلایا ہے کہ وہ کس طرح پانی بچاکر اس بحران میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پاکستان میں پانی کی قلت کا بخوبی ادراک ہے۔
ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اپنی گاڑی دھوتے ہوئے ایک بالٹی پانی بچایا!! پاکستان دنیا کے تیسرا ملک ہے جو پانی کی قلت سے دوچار ہے. ایک وجہ پانی کا وافر استعمال ہے. 100 لیٹر چلتے نلکے سے گاڑی دھوتے ہوئے ضائع ہوتا ہے,روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت ست طریقے ہیں. اور انہوں نے پاکستان کے لیے پانی کی بچت کرنے کا ٹیگ استعمال کیا۔
ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھوکرجرمن سفیر نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت سے طریقے ہیں۔
مارٹن کوبلر کی اس پوسٹ پر سیما حیدر نے لکھاکہ ’’کوئی شرم کر لو پاکستانیو! کچھ سیکھو ۔اندھا دھند نلکے چلا کر گاڑیاں ، صحن اور نلکے دھونا بند کردو ورنہ ایک ایک بوند کو ترسو گے۔‘‘
قاسم نے لکھا کہ ’’معذرت کیساتھ ، لیکن تھر میں لوگ اس لیے نہٰں مرے کہ میں نے گاڑی ایک کی جگہ دو بالٹی سے دھوئی تھی، بلکہ اس لیے کہ ہم ایک قوم کے طورپر کرپٹ لوگوں کے غلام بنے ہیں۔۔۔ پانی بچانے سے پہلے اپنی قیادت بدلنے کا سوچیں۔۔ شکریہ۔‘
ثناء نے لکھا کہ ’’وہ اس لیے بچا رہے ہیں کہ ان کے حکمران، سیاستدان کم سے کم کرپٹ ہیں، وہ اپنی قوم کا پہلے سوچتے ہیں، اور ہمارے حکمران صرف اپنا اور اپنی فیملیز کا، جس دن حکمرانوں کی سوچ عوامی ہوئی اس دن سے پاکستان ہر طرح سے خوشحال ہونا شروع ہو جائے گا، ڈیم بنیں گے، درخت لگیں گے،اِن شاء اللہ۔‘
میر عالم نے لکھا کہ ’’شکریہ جناب آپ نے بھولا سبق یاد دلایا‘‘