پاکستان تحریک انصاف نے مزید 2وکٹیں اڑا لیں
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی بھی وکٹیںگرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پی ٹی آئی نے مزید 2وکٹیں گرادیں جن میں ن لیگ کے سابق ضلعی ناظم سردار غلام عبا س اور کوئٹہ سے سابق وزیرمیر شاہنواز مری شامل ہیں ۔دونوں رہنما باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اورسردار غلام عباس کے درمیان معاملات طے پاگئے اور وہ آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات میںپی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ۔سردار غلام عبا س چکوال کی مقبول سیاسی شخصیت ہیں انہوں نے آزادحیثیت سے قومی اسمبلی الیکشن میں ایک لاکھ ایک سوووٹ لیے تھے،پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی شمولیت سے چکوال میں پارٹی مزید مستحکم ہو گی۔
دوسری طرف کوئٹہ سے سابق وزیر میر شاہنواز مری نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ ر محمد رند کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔