کنری روڈ پر کار حادثہ، بنک مینجر عبداللہ سیمجو موقع پر ہی جاں بحق

کنری روڈ پر کار حادثہ، بنک مینجر عبداللہ سیمجو موقع پر ہی جاں بحق
 کنری روڈ پر کار حادثہ، بنک مینجر عبداللہ سیمجو موقع پر ہی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ  (ریحان شبیر)عمرکوٹ کنری روڈ پر کار حادثے کا شکار  ہوگئی جس کے نتیجے میں میزان بنک عمرکوٹ کے نوجوان مینجر عبداللہ سیمجو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے  جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کنری الھورایو مہر بس اسٹاپ کے قریب روڈ پر  بجری ہونے  کے باعث کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود میزان  بنک عمرکوٹ کے مینجر عبداللہ ولد نور محمد سیمجو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں عبداللہ کے رشتے دار دوست احباب جمع ہوگئے عبداللہ کی لاش ضروری کارروائی کےبعد ورثاء کے حوالے کردی گئی عبداللہ کی لاش تھر کے گاؤں شریف جوتر لےجائی گئی ۔