A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

دہشت گردوں کا سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ،جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کا سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ،جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر

Jun 03, 2018 | 14:59:PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان سرحد کی طرف سے باجوڑ اوربلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ہوا۔جس کی وجہ سے ایف سی کے 4اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہو گیاجس پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام معمول کے مطابق جا ری تھا کہ افغانستان سرحدی علاقہ کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں کوحملے نشانہ بنایا گیا اوربا جوڑ اوربلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ایف سی کے 4اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہو گیاجس پرسیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔ پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملہ میں دہشتگردوں کو افغانستان کی معانت حاصل تھی۔

مزیدخبریں