امیتابھ بچن کا الکوحل یا تمباکو نوشی کے استعمال اور تشہیر نہ کرنے سے متعلق انکشاف

امیتابھ بچن کا الکوحل یا تمباکو نوشی کے استعمال اور تشہیر نہ کرنے سے متعلق ...
امیتابھ بچن کا الکوحل یا تمباکو نوشی کے استعمال اور تشہیر نہ کرنے سے متعلق انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کبھی بھی الکوحل یا تمباکو نوشی کے استعمال اور اس کی تشہیر نہ کرنے سے متعلق انکشاف کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کبھی بھی الکوحل یا تمباکو نوشی کے استعمال اور اس کی تشہیر نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی چیز کا استعمال نہیں کرتے جو الکوحل یا تمباکو نوشی کی تشہیر کا باعث بنیں بلکہ وہ ایسی پروڈکٹ کا استعمال کرتے ہیں جو انہیں اچھی لگتی ہے جیسے جلد کی حفاظت، بے بی کیئر ، بالوں کی حفاظت اور ان جیسی دیگر پروڈکٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ اور ’’براہمسترا ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

مزید :

تفریح -