میر پو:مسافر وین کھائی میں جاگری ، 14مسافر جاں بحق

03 جون 2018 (21:58)

میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)میر پور میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق ہوگئے ، زخمی ہسپتال میں زیر علاج، مسافر وین کوحادثہ پیر گلی پر موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق میرپورآزادکشمیر کے قریب مسافر وین کھائی میں جاگرنے سے خاتون اور بچے سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افرادشدید زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 5افراد چل بسے ریسکیو ذرائع کے مطابق سماہنی سے میرپورآزاد کشمیرجانے والی بدقسمت مسافروین پیرگلی پرموڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری،پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں