حکومت کاروباری طبقے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی،آسانی پیدا کرنے سے ہی ملکی معیشت مضبوط ہو گی:وزیر اعظم عمران خان

حکومت کاروباری طبقے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی،آسانی پیدا کرنے سے ...
حکومت کاروباری طبقے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی،آسانی پیدا کرنے سے ہی ملکی معیشت مضبوط ہو گی:وزیر اعظم عمران خان

  



اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کے ایک وفد نے ملاقات کی،وفد میں آئی ٹی،دواسازی، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، گارمنٹس اور دیگر صنعتوں کی نمائندگی اعزاز حسین، شاہد سورتی، ابرار حسن،خالدمحمود،یعقوب احمد،شبیر دیوان،خلیل ستار،

توفیق چنوے، فواد انور، اعجاز گوہر اور شہزاد علی ملک نےکی۔وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،مشیرتجارت، عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اوراعلی حکام موجود تھے ۔صنعتکاروں کے وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے

تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارےلیے اہم ہے اسی لیے میں آپ سے ملتا رہتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتکا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات

دینا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ گڈگورننس اور عوام کی فلاحوبہبود میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی برامدات

دنیا بھر میں دوسرے ممالک میں بننے والی مصنوعات سے معیار اور قیمت میںمقابلہ کرسکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے ہیسرمایہ کار راغب ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی، حکومت چاہتی ہے کہ صنعت وتجارت کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسیاں تاجر برادری اور کاروباریطبقے کی مشاورت سے بنیں تاکہ ان پالیسیوں سے کاروبار میں حائل رکاوٹوںاور مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقیکے لیے کاروباری برادری کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومتکاروباری طبقے کی سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہکاروباری برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان کردہ سکیم کابھرپور فائدہ اٹھائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی نظام خصوصا ٹیکس کیوصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بیآر میں اصلاحات کر رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...