ایک ہی خاندان کے 4 افراد کنویں کی صفائی کیلئے اندر گئے لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ صفِ ماتم بچھ گئی

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کنویں کی صفائی کیلئے اندر گئے لیکن پھر ایسا کام ہوگیا ...
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کنویں کی صفائی کیلئے اندر گئے لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ صفِ ماتم بچھ گئی

  



لوئردیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر دیر کے علاقے سرسخاوا میں کنویں میں گیس بھرنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر کے علاقے سرسخاوا میں کنویں میں گیس بھرنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد آپس میں رشتہ دار تھے جو کنویں کی صفائی کر رہے تھے ۔ ایک ہی خاندان میں 4افراد کی ہلاکت سے علاقے میں کہرام مچ گیا ،ہر آنکھ اشکبار ۔ابتدائی تحقیقات کے بعد میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /دیر


loading...