پلوشہ خان کا تحریک انصاف سے پچھلی حکومتوں والی شعبدہ بازی دکھانے کا مطالبہ

پلوشہ خان کا تحریک انصاف سے پچھلی حکومتوں والی شعبدہ بازی دکھانے کا مطالبہ
پلوشہ خان کا تحریک انصاف سے پچھلی حکومتوں والی شعبدہ بازی دکھانے کا مطالبہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنماپلوشہ خان نے کہاہے کہ حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد دلاتے رہیں گے ،پچھلی حکومتیں جو شعبدہ بازی دکھاتی تھیں ، یہ بھی وہی شعبدہ بازی دکھا دیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد دلاتے رہیں گے ،پچھلی حکومتیں جو شعبدہ بازی دکھاتی تھیں ، یہ بھی وہی شعبدہ بازی دکھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف ایک لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ، تحریک انصاف کا دفاع کرنیوالے صرف چند لوگ باقی بچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پر پٹرول بم گرا کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ،تحریک انصاف اور ایم کیوایم کا اکٹھا ہونا قیامت کی نشانی ہے ، کراچی کے لوگ اس کو ووٹ نہیں دیں گے جوان کو پانی نہیں دیگا ، حکومت جب نہتے لوگوں پر جو روزہ دار ہوتے ہیں ، ڈنڈوں کی بارش کرتی ہے تو کیا توقع کرتی ہے کہ جواب میں پھولوں کے ہار پڑیں گے؟

مزید : قومی