ملکی خزانہ ہماری توقع سے زیادہ خراب ہے، ابتر معیشت پر تحریک انصاف کا موقف

ملکی خزانہ ہماری توقع سے زیادہ خراب ہے، ابتر معیشت پر تحریک انصاف کا موقف
ملکی خزانہ ہماری توقع سے زیادہ خراب ہے، ابتر معیشت پر تحریک انصاف کا موقف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما صداقت عباسی نے کہاہے کہ ملکی خزانہ ہماری توقع سے زیادہ خراب ہے ،پچھلی حکومت نا اہلوں کا ٹولہ تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ ملکی خزانہ ہماری توقع سے زیادہ خراب ہے ،پچھلی حکومت نا اہلوں کا ٹولہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری توقع کے مطابق برآمدات میں اضافہ نہیں ہو، نواز شریف کے دور حکومت میں بھی بر آمدات نہیں بڑھیں تھیں،70بلین ڈالر کی معیشت کم ہونا جھوٹ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پرالزام تھا اور ان کوسزاہوئی جس پر وہ اب وہ جیل میں ہیں، کراچی میں پانی کا مسئلہ کراچی میں بھی اٹھائیں گے ، کراچی میں پانی کا مسئلہ پہلے سے تھا ، بلاول کے سامنے احتجاج کرسکتے ہیں۔

مزید : قومی