میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر کو فاشسٹ قرار دے دیا

میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر کو فاشسٹ قرار دے دیا
میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر کو فاشسٹ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی)لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 ویں صدی کا فاشسٹ قرار دے دیا۔امریکی صدر کے ریلیوں میں دیے گئے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ان کے خیالات برابری،آزادی اور مذہبی آزادی کی امریکی اقدار کے خلاف ہیں۔

برطانوی اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے تین روزہ دورے کے موقعے پر ٹرمپ کے لیے ریڈ کارپٹ استقبال برطانوی روایات کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دائیں بازو کی جماعتیں اٹھ رہی ہیں جو 70 سالہ حقوق کے لئے کی گئی ہماری جدوجہد، آزادی اور لبرل جمہوری اقدار کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔2016 میں لندن کی میئرشپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صادق خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔