شدید گرمی کا سپیل شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہونے لگی ہے‘چودھری منظور

  شدید گرمی کا سپیل شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہونے لگی ہے‘چودھری منظور

  



لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ لاہور کے علاوہ باقی پنجاب بڑے پیمانے پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں،جیسے شدید گرمی کا سپیل شروع ہوا ہے بجلی غائب ہونے لگی ہے۔ پنجاب کے اضلاع اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہاکہ تبدیلی حکومت کے تمام دعوے جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔حکومتی وزرا اور خاص طور لیسکو اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا کریڈٹ لینے والے جعلی وزیر اب کہاں ہیں۔حکومت نے تو اعلان کیا تھا کہ رمضان میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...