عید الفطر کی آمد کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پربند

  عید الفطر کی آمد کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پربند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن)عید الفطر کی آمد کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پربند ہو گئی ہے فغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کی رضا کارانہ وطن واپسی سست روی کا شکار ہیں جبکہ ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک مہینہ رہ گیا ہے جس کے بعدممکنہ طور پر افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کئے جانے کے امکانات ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ افغان مہاجرین جن کے پاس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ریفیوجی کارڈز ہیں ان کو مطلع کیاجاتا ہے کہ افغانستان کو رضاکارانہ واپسی کے تحت خیبرپختونخوا میں عزاخیل‘ نوشہرہ اور کوئٹہ میں بلیلی کے مراکز عید کی تعطیلات کے باعث 4 جون سے 9 جون تک بند رہیں گے۔ یہ مراکز 10 جون کو دوبارہ کھیلیں گے۔
واپسی بند

مزید :

صفحہ آخر -