وزیراعظم کی او آئی سی میں تقریر اچھی،ایشوز کو اہمیت نہیں مل سکی، اعتزاز احسن

     وزیراعظم کی او آئی سی میں تقریر اچھی،ایشوز کو اہمیت نہیں مل سکی، اعتزاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی میں اچھی تقریر کی لیکن اٹھائے گئے ایشوز کو خاطر خواہ اہمیت نہیں مل سکی،ٹرائل کے دوران آصف  زرداری کی گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔ پیپلزپارٹی عید کے بعد بھرپور لائحہ عمل دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بیرسٹر اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا موجودہ حکومت کو سعودی عرب سے مالی تعاون کی توقعات ہیں، مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر عید کے بعد بھرپور لائحہ عمل دینے کا ارادہ ہے، شہباز شریف کسی بھی عدالت سے اجازت لیے بغیر بیرون ملک بیٹھے ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے چاہئیں لیکن شریف خاندان تو لاڈلا ہے ہم توقع رکھتے ہیں ہم سے بھی برابری کا سلوک کیا جائے گا۔ 
 اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -