چینی لڑکوں سے شادیاں راولپنڈی کی ایک ہی یونین کونسل میں درج

چینی لڑکوں سے شادیاں راولپنڈی کی ایک ہی یونین کونسل میں درج

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی لڑکوں کی تمام شادیوں کا اندراج راو لپنڈی کی یونین کونسل نمبر چھبیس میں کرایا جاتا رہا۔جڑواں شہروں میں چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں کیساتھ 50 سے زیادہ شادیوں کا راولپنڈی کی یونین کونسل 26 آفندی کالونی صادق آباد میں اندراج کیا گیا۔ مسلمان لڑکیوں کے تمام نکاح حافظ فضل داد چشتی اور مولوی محمد علی نے پڑھائے۔ عیسائی لڑکیوں کی شادیوں کی رسومات پاسٹر الیگزنڈر نے ادا کیں۔دونوں نکاح خوان اور تیسرا پادری مبینہ طور پر 50 ہزار روپے فی شادی لیتے رہے۔ یونین کونسل 26 کے سیکرٹری نے شادیوں کے ا ندراج میں اہم کردار ادا کیا۔ ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے کہ تمام شادیوں کا اندراج ایک ہی یونین کونسل میں کیوں کیا گیا؟

نکاح،یونین کونسل

مزید : صفحہ آخر