غزنی میں خودکش کار حملہ،8پولیس اہلکار ہلاک،کابل بم دھماکوں میں 1جاں بحق

    غزنی میں خودکش کار حملہ،8پولیس اہلکار ہلاک،کابل بم دھماکوں میں 1جاں بحق

  



کابل(آئی این پی،آن لائن)افغانستا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کی کاروائیوں کے دوران9افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے،ان میں 8 پولیس آفیسرہلاک اور7زخمی شامل ہیں جبکہ ایک واردات میں ایک شہری ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمیوں میں ایک افغان صحافی بھی شامل ہے جو پہلے دھماکے کے بعد براۂ راست کوریج کررہا تھا کہ اس دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا،تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان نے ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم دھماکہ کیا،جس کے نتیجے میں 8پولیس افسرہلاک اور 7 زخمی ہوگئے،صوبائی حکومت نے  اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ انتہاپسندوں نے ایک فوجی گاڑی چھین کر اس میں بارودی مواد بھر دیا اور اسفندی ایریا کے ایک پولیس اسٹیشن کی عمارت سے ٹکرا دی، جس میں 8افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے،دریں اثناء دارالحکومت کابل  میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور10  زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ اس قوت ہوا جب ایک بس پر بم پھینکاگیایہ بس برہان الدین ربانی ایجوکیشن یونیورسٹی کی تھی جو اساتذہ اورسٹاف کو لے کر جارہی تھی کہ انتہاپسندوں نے اس پر بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ہے،ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا ہے کہ ایک دھماکے کے بعد دو اور دھماکے بھی ہوئے،جس کے بعد ایک صحافی بھی زخمی ہوگیا،کسی انتہاپسند گروپ نے ابھی تک حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغانستان دھماکے

مزید : صفحہ آخر


loading...